ابنا: شام کے حکام نے حمص شہر ميں تيرہ فرانسيسي فوجيوں کو گرفتار کرکے اعلان کيا ہے کہ ان فرانسيسي فوجيوں کو شہر پر مکمل قبضہ کرنے کے بعد شامي فوجيوں نے گرفتار کيا ہے -
العالم ٹي وي کے مطابق ايک ايسے وقت جب اس سے پہلے بعض ذرائع ابلاغ نے خبردي تھي کہ شام کے مختلف علاقوں ميں بڑي تعداد ميں يورپي ترک اور عرب فوجي گرفتار کئے گئے ہيں، خبررسا اداروں کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے حمص ميں تيرہ فرانسيسي فوجيوں کي گرفتاري کي خبر پوري طرح صحيح ہے اور ان فوجيوں کو رہا کرانے کے لئے صلاح و مشورے اور کوششيں بڑے پيمانے پر ہورہي ہيں - کہا جارہا ہے کہ ان فوجيوں ميں مواصلات کے شعبے کا ايک بڑا افسر بھي شامل ہے اور ان فوجيوں کا کام شام کے مسلح گروہوں کے درميان ہم آہنگي پيدا کرنا اور ان کے لئے فوجي ساز وسامان کي منتقلي کو آسان بنانا تھا –
ان تيرہ فرانسيسي فوجيوں کے علاوہ کہا جارہا ہے کہ بڑي تعداد ميں ترکي کے فوجي بھي گرفتار کئےگئے ہيں جبکہ گرفتار کئے جانےوالوں ميں خليج فارس کے عرب ملکوں کے بھي فوجي شامل ہيں -
شام ميں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فوجيوں کو اس لئے آساني کے ساتھ گرفتار کرليا گيا کہ شام کي فوج نے حمص شہر کا محاصرہ تنگ کرديا تھا اور يہ غيرملکي فوجي علاقے سے ناآشنائي کي بناپر وہاں سے فرارکرنے ميں ناکام رہے تھے- پريس ٹي وي کے مطابق شام ميں دہشتگرد گروہوں سے وابستہ ايک نشانہ باز کو شامي فوجيوں نے پير کو اس وقت گولي مار کر ہلاک کرديا جب وہ فرار کرنے کي کوشش کررہا تھا- اس نشانے باز نے اس سے پہلے ايک شامي نوجوان کو گولي مار کرزخمي کرديا تھا-
حمص شہر کے باشندوں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کے نشانہ بازوں کي فائرنگ سے گذشتہ دس دنوں کے دوران شہر کے لوگوں کي زندگي دشوار ہوگئي تھي- حمص شہر کے لوگوں نے شام کي فوج اور سيکورٹي فورس سے کہا ہے کہ وہ ان دہشتگردوں کا صفايا کرنے کے لئے ميدان ميں اتريں -
پريس ٹي وي کے مطابق حمص شہر کے النزيہين کے باشندوں نے کہا کہ ہم ہميشہ سڑکوں پر ادھر ادھر جان بچاکر بھاگتے رہتے ہيں کيونکہ يہ دہشتگرد مسلسل عام شہريوں پر فائرنگ کرتے ہيں - حمص شہر کے ايک اور باشندے نے بتايا کہ ان دہشتگردوں کي فائرنگ سے روزانہ سو گھروں کو نشانہ بنايا جاتا ہے اور شہر کے لوگ حمام اور باورچي خانے ميں روپوش ہونے پر مجبور ہوتے ہيں-
واضح رہے کہ شام ميں مسلح دہشتگردوں نے گذشتہ برس مارچ سے ملک کے مختلف علاقوں ميں بدامني پھيلارکھي ہے ان گروہوں کي مغربي اور بعض عرب ممالک حمايت کررہے ہيں- دہشتگردوں کے ہاتھوں شام ميں اب تک بڑي تعداد ميں عام شہري اور فوجي مارے جاچکے ہيں -.......
/169